اسسٹنٹ کمشنر پسرور کاکوٹلی باوا فقیر چند اور باسی والا نہروں کا دورہ ، حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا

پیر 30 جون 2025 12:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے نہر کوٹلی باوا فقیر چند اور نہر باسی والا کا دورہ کیا اور نہر کے کنارے حفاظتی اقدامات اور عوامی رویے کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ نہروں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد ہے اور تحصیل بھر میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر غیر ضروری ہجوم اور نہروں میں نہانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ریسکیو 1122 اور مقامی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو نہروں میں نہانے سے روکیں کیونکہ یہ عمل جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے،عوام سے گزارش ہے کہ وہ قانون کا احترام کریں اور اپنے پیاروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔