Live Updates

ہم اپنے صوبے میں امن چاہتے ہیں،دہشت گرد مذاکرات کرتے ہیں نہ ہی ملک چھوڑتے ہیں،فیصل کریم کنڈی

پیر 1 ستمبر 2025 19:45

ہم اپنے صوبے میں امن چاہتے ہیں،دہشت گرد مذاکرات کرتے ہیں نہ ہی ملک چھوڑتے ..
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم اپنے صوبے میں امن چاہتے ہیں،دہشت گرد مذاکرات کرتے ہیں نہ ہی ملک چھوڑتے ہیں، حملے کرتے ہیں،جو لوگ پاکستان اور آئین نہیں مانتے انکے ساتھ نہیں چل سکتے،ریاست کے خلاف اسلحہ اٹھانے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونگے۔پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ کچھ لوگ امن بھی چاہتے ہیں اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی مخالفت بھی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دہشت گرد مذاکرات کرتے ہیں نہ ہی ملک چھوڑتے ہیں، حملے کرتے ہیں،جو لوگ پاکستان اور آئین نہیں مانتے انکے ساتھ نہیں چل سکتے۔ گور نرنے کہاکہ ریاست کے خلاف اسلحہ اٹھانے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ امن کیلئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وفاق کو قرضہ دینے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کیوں کاٹ رہے ہیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہاکہ این ایف سی ایورڈ پر میٹنگ سیلاب کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوا، این ایف سی ایورڈ کا ہونا ہمارے صوبے کیلئے ضروری ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ صوبے کے بعض اضلاع کو حالیہ سیلاب نے شدید متاثر کیا، سیاست سے بالاتر ہوکر سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہوگی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات