اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا

پیر 30 جون 2025 12:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کی حاضری، صفائی کی صورتحال اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے کام کو سراہا ۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے پسرور صاف ستھرا پنجاب ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور صفائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :