بیوی کے ریپ کیلئے دوستوں کو گھر بلانے والا شوہر گرفتار

تینوں افراد نے اس کے شوہر کی رضامندی سے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی تاہم خاتون نے مزاحمت کی اور شور مچا دیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 30 جون 2025 13:46

بیوی کے ریپ کیلئے دوستوں کو گھر بلانے والا شوہر گرفتار
فورٹ عباس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2025ء ) پولیس نے بیوی کے ریپ کیلئے دوستوں کو گھر بلانے والا شوہر گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فورٹ عباس پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی کا ریپ کروانے کے لیے اپنے دوستوں کو گھر بلایا، اس حوالے سے پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی۔

ایف آئی آر کے متن میں خاتون نے کہا ہے کہ ’ٹھوکر جمیل شاہ کا رہائشی اس کا شوہر منشیات کا عادی ہے اور اکثر اپنے دوستوں کو نشہ کرنے کے لیے گھر بلاتا تھا، اسی طرح 27 جون کو اس کا شوہر نشے کی حالت میں اپنے 3 اور نشئی دوستوں کو بھی اپنے ساتھ گھر لے آیا۔ خاتون کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر سے معلوم ہوا ہے کہ ’ان تینوں افراد نے اس کے شوہر کی رضامندی سے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی تاہم اس نے مزاحمت کی اور شور مچا دیا، چیخ و پکار سن کر کچھ پڑوسی موقع پر پہنچ گئے جس پر اس کا شوہر اور دوست فرار ہو گئے‘، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ’متاثرہ خاتون کی طرف سے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد کارروائی کرتے ہوئے شوہر اور اس کے ایک دوست کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ادھر صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والا ایک ملزم پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، یہ واقعہ اس وقت ہوا جب خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور وہاں سے فرار ہوگئے، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ملزم اپنے ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔