سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں 2ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ملزمان بینک رابری، ہائوس رابری سمیت دیگر 100کے قریب جرائم میں ملوث تھے‘ ترجمان

پیر 30 جون 2025 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)سی سی ڈی کینٹ پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان باٹا پور کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں 2ڈاکو مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ترجمان کے مطابق سی سی ڈی کینٹ پولیس نے ڈاکوئوں اور اشتہاری ملزمان کی اطلاع پر گرفتاری کے لئے باٹا پور کے علاقے میں چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی ، دو طرفہ فائرنگ میں دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔

جن کی شناخت حماد اور آصف کے نام سے ہوئی۔انسپکٹر سی سی ڈی کینٹ عاطف ذوالفقار خان نے بتایا کہ ملزمان بینک رابری، ہائوس رابری سمیت دیگر 100کے قریب جرائم میں ملوث تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :