شہرکی خوبصورتی کے لئے چوکوں پریادگاروں کی تعمیرکی روایت برقرارہے ، کمشنرملتان ڈویژن

پیر 30 جون 2025 14:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) کمشنرملتان ڈویژن عامرکریم خاں نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیوٹیفکیشن وژن کے تحت ملتان میں خوبصورتی کا سفرتیزی سے جاری ہے۔شہرکی خوبصورتی کیلئے چوکوں پریادگاروں کی تعمیرکی روایت برقرارہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے شہرِ اولیاءکی پہچان، خوبصورتی کے نئے نشان ڈیہڑ چوک پرمحکمہ ہائی ویز کی زیر نگرانی نجی شعبے کے تعاون سے چوتھے چوک پر تعمیر آئی ڈیپ کے تیار کردہ منفرد ڈیزائن کا فیتہ کاٹنے کے موقع پرکیا۔

انہوں نے کہاکہ 27 فٹ اونچی 30 لاکھ روپے سے تعمیر یادگار پرشہر اولیاءکی پہچان بلیو پاٹری کی ٹائلز لگائی گئی ہیں۔کمشنرنے مزید کہاکہ شہر کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنے والی مزید یادگاریں زیر تعمیر ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈویژنل انتظامیہ شہریوں کے تعاون اور نجی سیکٹر کی خدمات کو سراہتی ہے۔