سوڈان میں سونے کی کان دھنسنے سے 50 افراد دم توڑ گئے

پیر 30 جون 2025 14:55

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)سوڈان میں افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست دریائے نیل میں سونے کی کان دھنس گئی، جس کے باعث پچاس افراد دم توڑ گئے جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ پیشہ ور ریسکیو ٹیمیں نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیاں تاخیر کا شکار ہیں۔