ایبٹ آباد،ریسکیو 1122ٹریننگ ونگ کی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اپر کہیال میں موک ڈرل ایکسرسائز

پیر 30 جون 2025 17:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ریسکیو 1122 ایبٹ آباد میں قائم ٹریننگ ونگ انچارج ملک کامران نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اپر کہیال کی طالبات کو ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ سے بچاؤ اور ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے تربیت فراہم کی۔

(جاری ہے)

سکول انتظامیہ کی درخواست پر سکول کی طالبات کو آگ سے بچاؤ اور ابتدائی طبی امداد کے حوالے آگاہی فراہم کی گئی اور باقاعدہ طور پر ان سے موک ڈرل کی صورت میں عملی مضاہرے بھی کروائے گئے۔

اس دوران ٹریننگ ونگ انچارج نے کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں آگ سے بچاؤ کے طریقے بھی سیکھائے۔ تربیت دینے کا مقصد کہیں بھی کبھی بھی کسی قسم کی ایمرجنسی صورت حال کے دوران ریسکیو 1122کی ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے اپنے آپ كو اور اپنی ساتھی طالبات کو محفوظ طریقے سے آگ سے بچا کر محفوظ جگہ تک منتقل کرنے کے اہل بنانا تھا۔

متعلقہ عنوان :