پ*لاہور میں لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم، ایک سال میں 1.28 لاکھ کیسز

ًبجلی چوری میں معاونت پر 51 ملازمین معطل، 12 ہزار سے زائد افراد گرفتار، 1.27 لاکھ مقدمات ّنادرن سرکل میں 24 ہزار کیسز رپورٹ، 446 افراد گرفتار، بجلی چوری میں 5 ملازمین بھی پکڑے گئے

پیر 30 جون 2025 18:05

lلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی انسداد بجلی چوری مہم کے تحت مالی سال 2024-25 کے دوران ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد مقامات پر بجلی چوری کے کیسز بے نقاب ہوئے، جبکہ بجلی چوروں کی معاونت پر 51 لیسکو ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق مہم کے دوران ایک لاکھ 27 ہزار ایف آئی آرز درج کرائی گئیں، اور 12 ہزار 483 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی انسداد بجلی چوری ٹیموں نے نادرن سرکل میں سب سے زیادہ 24 ہزار کیسز رپورٹ کیے، جہاں 446 افراد کو گرفتار اور بجلی چوری میں ملوث 5 ملازمین کو بھی قانون کی گرفت میں لایا گیا۔لیسکو حکام کے مطابق کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور مالی خسارہ کم کرنے کے لیے انسداد بجلی چوری مہم جاری رہے گی، اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ادارے کا کہنا ہے کہ بجلی چوری قومی معیشت کے لیے زہر قاتل ہے اور اس میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :