بھکر،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی و انتظامی امور کے جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا

پیر 30 جون 2025 19:00

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد رفیق اعوان نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی و انتظامی امور کے جائزہ کے لیے تھلہ مرید مہدی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مجالس اور جلوسوں کے مقامات اور گذرگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کا مفصل جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عزادارن کی سہولت کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کیے جائیں۔ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے اس موقع پر بتایا کہ ضلع بھر میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے مکمل الرٹ ہیں اور ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی چیک پوسٹس قائم کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی مانیٹرنگ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جارہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :