Live Updates

بلدیہ عظمی کراچی و ٹی ایم سیز کے ملازمین کاذوالفقارشاہ کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کے خاتمے کیلیے کراچی پریس کلب پر احتجاج

پیر 30 جون 2025 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)بلدیہ عظمی کراچی اور ٹی ایم سیز کے ملازمین، پینشنرز اور ریٹائر ملازمین کے واجبات اور دیگر مسائل کے حل کیلیے جاری جدوجہد میں تیزی لانے کے لییاور قائد الائنس سید ذوالفقارشاہ کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے تحت کراچی پریس کلب میں میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کی یونینز و ملازمین وپینشنرز کی جانب سے اپنے واجبات کی فوری ادائیگی، پینشن کے اجرا ، ٹی ایم سیز ریٹائر ملازمین کو پروانڈنٹ فنڈ کی ادائیگی اور قائد مزدور سید ذوالفقارشاہ کے خلاف پینشنرز کے مسائل حل کروانے کی پاداش میں انکے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر کی واپسی کیلیے پرامن احتجاج کیا گیا۔

جس میں ملازمین و پینشنرز نے اپنے مسائل کے حل کیلیے بھرپور تعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

احتجاج میں الائنس کی یونینز سجن یونین کے عباس احمد، ریحان قاضی،محمد نذیر، عمران خان،ساون علی، عبدالوسام، مزمل شاہ، دھرمندر سنگھ، یونائیٹڈ ورکرز یونین ساوتھ کے حبیب الرحمن ،اللہ رکھا، شبیر صدیقی، افتخار احمد، اسمعیل ماموں، نثار سواتی، پیپلز یونائیٹڈ ورکرز یونین ساوتھ کے جاوید بلوچ، نوشاد بلوچ، عزیر بلوچ، انور بلوچ، یونائیٹڈورکرز یونین ایسٹ کے ملک امیر اعظم،ملک اعجاز، الیاس سندھو، منگھن کے ایم سی ریٹائرایمپلائز کے ڈاکٹر سعید اختر، شاہ الیاس، محمدعلی، کے ایم سی آفیسرز وآفیشل کے صدر آصف خان، ناصر زیدی، پیپلز یونٹی کے اشرف اعوان، پھول محمد خان، اسلم بزنجو نے احتجاج کے موقع پر کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے پینشنرز کے مطالبات کے لیے جدوجہد کرنے پر الائنس کے صدر سید ذوالفقارشاہ پر جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے سید ذوالفقارشاہ سے مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے ایف آئی آر کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔

بعد ازاں ان رہنماوں نے سندھ ایمپلائز الائنس کے احتجاج میں بھی شرکت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات