راولپنڈی،گھر میں ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث4 ڈاکوؤں کو24سال قید ، 2 لاکھ جرمانے کی سزا

پیر 30 جون 2025 20:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث تھانہ کینٹ کے علاقہ میں خاتون کے گھر میں ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث4 ڈاکوؤں کو مجموعی طور پر 24سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ میں خاتون کے گھر میں ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث4 ڈاکوؤں کو معزز عدالت نے سزائیں سنا دیں،مجرمان کومجموعی طور پر 24سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں،مجرم محمد رحیم کو دفعہ 392ت پ کے جرم میں 3سال قید، 50ہزار جرمانہ اور دفعہ 411 ت پ کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی،مجرم صداقت وزیر کو دفعہ 392ت پ کے جرم میں 3سال قید، 50ہزار جرمانہ اور دفعہ 411 ت پ کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی،مجرم عبداللہ کو دفعہ 392ت پ کے جرم میں 3سال قید، 50ہزار جرمانہ اور دفعہ 411 ت پ کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی،مجرم اعجاز کو دفعہ 392ت پ کے جرم میں 3سال قید، 50ہزار جرمانہ اور دفعہ 411 ت پ کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی،ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔