ہری پور،نو تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122نور الامین خٹک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پیر 30 جون 2025 21:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) نوتعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ہری پور نور الامین خٹک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

سٹیشن ہاؤس انچارج ذیشان، کنٹرول روم انچارج جنید ہمایوں اور ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر سراج علی نے نو تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی۔نورالامین خٹک اس سے قبل ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کرک کے طور ریسکیو 1122 خيبر پختونخوا میں اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :