چارسدہ ،نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی شعبہ جات کے انچارجان سے تعارفی ملاقات

پیر 30 جون 2025 21:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ محمد وقاص خان نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں تمام شعبہ جات کے انچارجان کے ساتھ تعارفی ملاقا ت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پولیسنگ کے مختلف پہلوؤں، عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی پر گفتگو کی۔ ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوام دوست رویہ اپنائیں، انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنائیں اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ نے حکم جاری کیا کہ ایک خصوصی کمپلینٹ نمبر جاری کیا جائے جو عوام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ اگر کوئی بھی پولیس اہلکار شہری سے پیسے کا مطالبہ کرے، شکایت کا ازالہ نہ کرے یا ایف آئی آر درج نہ کرے تو شہری اس نمبر پر رابطہ کر کے براہ راست شکایت درج کرا سکیں گے۔ موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ پولیس افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :