محرم الحرام کے چوتھے روز بھی لاہور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،فیصل کامران

پیر 30 جون 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) محرم الحرام کے چوتھے روز بھی لاہور پولیس نے شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت اور مربوط انتظامات کیے۔ داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکار ہائی الرٹ رہے اور گاڑیوں و افراد کی مکمل چیکنگ کو یقینی بنایا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق چوتھے محرم کو شہر کے مختلف علاقوں سے 17جلوس برآمد ہوئے جبکہ 413مجالس منعقد ہوئیں جنہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے تمام مقامات پر سرچنگ، کلیرنس، میٹل ڈیٹیکٹرز، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی۔ فیصل کامران نے کہا تھا کہ لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے علمائے کرام اور ذاکرین سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے خطبات و تقاریر میں امن، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں تاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ ملے۔لاہور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ پولیس سے بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک فرد یا سرگرمی کی فوری اطلاع 15 ہیلپ لائن پر دیں۔

متعلقہ عنوان :