
کویت میں فلاحی کاموں کی نگرانی کے لیے نئے ایس او پیزجاری
منگل 1 جولائی 2025 08:30
(جاری ہے)
فلاحی انجمنوں کو اب کسی اشتہاری یا مارکیٹنگ کمپنی، یا سوشل میڈیا کے مشہور افراد سے معاہدہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جب تک کہ وزارت سے پیشگی اجازت نہ لی جائے۔
نئے قواعد کے تحت اگر کسی خاص ضرورت کے لیے انفرادی چندہ جمع کرنے کا ارادہ ہو تو اس کے لیے بھی وزارت سے پہلے اجازت لینا لازم ہو گا۔ اسی طرح ملک کے اندر یا باہر کسی منصوبے کے اشتہار میں انتظامی اخراجات کی شرح واضح طور پر درج کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔وزارت سماجی ببہودنے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہر فلاحی انجمن کو یومیہ بنیاد پر اپنی چندہ وصولی کی تفصیل وزارت کے خودکار نظام میں درج کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ، ماہانہ رپورٹ کی فراہمی، بینک سے کٹوتی کے ذریعے جمع ہونے والی رقم کی تفصیل، چندہ دینے والوں کے نام، اور متعلقہ مالیاتی لین دین کی اطلاع دینا بھی لازم ہوگا۔فلاحی انجمنوں کی درجہ بندی بھی نئے ضوابط کا حصہ ہے۔ اس کے تحت انہیں تین درجات میں تقسیم کیا جائے گا: مکمل طور پر پابند، جزوی طور پر پابند، اور غیر پابند۔ غیر پابند تنظیموں کو کسی قسم کی فنڈنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عمل درآمد کی نگرانی کے لیے ميدانوں میں انسپکشن ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔بیرون ملک امدادی مہمات سے متعلق وزارت نے واضح کیا کہ ان کی مدت، اخراجات اور جن غیرملکی اداروں کے ذریعے یہ مہمات چلائی جائیں گی، سب کے بارے میں پیشگی منظوری لینا ضروری ہے۔ اگر کسی ملک میں پہلے سے لائسنس یافتہ فلاحی منصوبے موجود ہوں تو امداد صرف ان کے ذریعے دی جائے گی، اور نئی مہم کی اجازت نہیں ہوگی۔اندرون یا بیرونِ کویت تشہیری مہمات میں بھی انہی اصولوں کی مکمل پابندی کرنا لازم ہوگا۔ وزارت نے تمام انجمنوں کو بیرون ملک فلاحی منصوبوں کے لیے مالی رقوم کی منتقلی سے متعلق مکمل ہدایات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزارت نے واضح کیا کہ تمام اقسام کی امداد صرف مرکزی امدادی پروگرام کے ذریعے دی جائے گی اور امداد کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ تمام فلاحی انجمنوں کو مالیاتی حسابات کی جانچ کے لیے وہی ماہرین متعین کرنے ہوں گے جو کویتی مارکیٹ اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ ہوں، اور ہر انجمن میں داخلی آڈیٹر اور نگران افسر کی تعیناتی بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے،امریکی محکمہ خارجہ
-
اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، امریکی ادارہ
-
امارات میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی گئی
-
ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کے حکم نامے پر دستخط کردیے
-
متحدہ عرب امارات میں جولائی کےلیے پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا
-
سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت
-
سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردیں گے، حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقف
-
حج کے مناسک مکمل کرنے کے بعد 38,206 پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ، پوسٹ حج مرحلہ کاباقاعدہ آغاز
-
مودی کے تیسرے دور حکومت کے پہلے برس نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.