جے یو آئی رہنما ئو ںکا چوہدری محمد اصغر میو کی و فا ت پر اظہار افسوس

اصغر میو کی وفا ت جماعتی حلقوں کیلئے بڑا صد مہ ہے ،خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

منگل 1 جولائی 2025 15:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)امیر جمعیت علما ئے اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی ، قاری عالم ز یب،حا فظ کفا یت اللہ،قاری تو قیر،سیٹھ راشد،مجاہد خان،مو لانا فرمان سمیت دیگر نے چوہدری محمد اصغر میو کی و فا ت پر ان کے والدمولانا شفیق الرحمان نقشبندی جے یو آئی ٹکٹ ہولڈر پی پی 154سے اظہار تعزیت کر تے ہو ئے کہاکہ چوہدری محمد اصغر میو جے یو آئی کے نڈر کارکن تھے ان کی و فا ت سے جے یو آئی ایک مخلص کارکن سے محرو م ہو گئی ہے ان کی وفا ت جماعتی حلقوں کیلئے بہت بڑا صد مہ ہے جے یو آئی کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، خصوصی طور پر اپنے حلقے میں فلاحی کاموں کے حوالے سے ان کی خدمات کواللہ تعالی اپنی بار گاہ میں قبول فرما کر نجات کا ذر یعہ بنائے، ہم دعاگو ہیں کہ اللہ رب العز ت ان کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :