
سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز کا فاتحانہ آغاز،ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل
منگل 1 جولائی 2025 16:08

(جاری ہے)
سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کا موقع ملیں گے ۔
پانچ گرینڈ سلام ٹائٹلز کے چیمپئن اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن 22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی حریف کھلاڑی فابیو فوگنینی کو5-7، 7-5(7-5)،5-7، 6-2 اور 1-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں امریکا کے ٹینس کھلاڑی فرانسس ٹیافو جونیئر نے بھی پہلی رکاوٹ عبور کرلی ،انہوں نے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کے حریف کھلاڑی ایلمر مولر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے رائونڈ کے دیگر میچز میںروسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف ،انگلینڈ کے کیمرون نوری اور روس کے ہی کیرن خچانوف نے فتح حاصل کر کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ ڈنمارک کے ٹینس سٹار ہولگررونے اور روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس فٹنس مسائل کے باعث میچ کے دوران مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔ \932مزید کھیلوں کی خبریں
-
ویمن ٹی ٹونٹی رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار
-
وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ میں4جولائی کومزید 7 میچ کھیلے جائیں گے
-
یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ (کل )سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی
-
انگلینڈ کی ایما ریڈوکانو ، کیٹی بولٹراور سونی کارٹل کا ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز میں فاتحانہ آغاز
-
دورہ بنگلادیش کیلئے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
-
پی ایس ایل پر ڈی بریفنگ سیشن رواں ماہ ہوں گے
-
پی سی بی کو ون ڈے سیریز بھی ٹی ٹونٹی میں بدلنے کی تجویز پر کرکٹ ویسٹ انڈیز کے جواب کا انتظار
-
آرینا سبالینکا،جیسمین پاؤلینی اور نائومی اوساکا ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا پہلا میچ جیت کر دوسرے راؤنڈ میں داخل
-
کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب میں مستقل رہائش کی خواہش کا اظہار
-
فاف ڈو پلیسی نے بابر اعظم کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز کا فاتحانہ آغاز،ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل
-
بھارت کی میزبانی میں ہونیوالے ایشیا کپ 2025 کے وینیو کا فیصلہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.