آرینا سبالینکا،جیسمین پاؤلینی اور نائومی اوساکا ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا پہلا میچ جیت کر دوسرے راؤنڈ میں داخل

منگل 1 جولائی 2025 16:09

آرینا سبالینکا،جیسمین پاؤلینی اور نائومی اوساکا  ومبلڈن اوپن ٹینس ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) بیلاروس کی ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار اور تین گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آرینا سبالینکا،اٹلی کی ٹینس سٹار جیسمین پاؤلینی اور جاپان کی نامور ٹینس سٹار نائومی اوساکا ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کا کامیابی سے آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ سپین کی ٹینس کھلاڑی پاؤلا بڈوسا گیبرٹ اور لٹویا کی جیلینا اوسٹاپنکوخواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہارکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب کے گراس کورٹ پر شروع ہو چکے ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں بیلاروس کی ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار اور تین گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آرینا سبالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کینیڈین حریف کھلاڑی کارسن برینسٹین کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 5-7 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

اٹلی کی ٹینس سٹار جیسمین پاؤلینی نے پہلے رائونڈ میچ میں لٹویا کی حریف کھلاڑی اناستاسیجا سیواستوواکو 6-2، 3-6 اور 2-6سے شکست دی۔جاپان کی نامور ٹینس سٹار نائومی نے بھی ویمنز سنگلز کا پہلا میچ جیت لیا ، انہوں نے آسٹریلین حریف کھلاڑی تالیہ گبسن کو 4-6 اور 6-7(4-7)سے پچھاڑ دیا۔\932

متعلقہ عنوان :