وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نےلکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہادت کی مذ مت

منگل 1 جولائی 2025 16:17

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نےلکی مروت میں نامعلوم افراد ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نےلکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کی کی ہے۔فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر اعلی کا شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اورشہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، ان کی بھر پور معاونت کی جائے گی۔