ایران نے اوور فلائنگ کیلئے مغرب ی فضائی حدود بھی کھول دی

منگل 1 جولائی 2025 16:37

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)ایران نے اسرائیل سے سیز فائر کے 6 روز بعد ملک کی مغربی فضائی حدود بھی غیر ملکی ائیر لائن کی اوور فلائنگ کیلئے مشروط طور پر کھول دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق13 جون کو ایران اسرائیل کے مابین جنگ شروع ہوئی اور 25 جون کو دونوں ممالک میں سیز فائر ہوا۔ جنگ بندی کے دوسرے دن ایران نے اپنی مشرقی فضائی حدود پیشگی اجازت کی شرط کے ساتھ کھول دی تھی تاہم مغربی فضائی حدود سے اوور فلائنگ بند تھی جسے کھول دیا گیا ہے۔