جوہرآباد، ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ضلع بھر میں دریاوں، نہروں وغیرہ میں نہانے اور کشتی رانی پر پابندی لگادی

منگل 1 جولائی 2025 16:57

جو ہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ فروہ عامر نے ضلع بھر میں دریاوں، نہروں، تالابوں، ڈیموں اور آبشاروں میں نہانے اور کشتی رانی پر پابندی لگا دی، یہ پابندی انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت عائد کی گئی، یہ حکم نامہ فوری طورپر نافذ العمل ہو کر30جولائی تک لاگو رہے گا، قیمتی جانوں کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے عوام بالخصوص نوجوانوں کو ضلعی ا نتظامیہ سے تعاون کرنے اور حکمنامے پر عمل درآمد کرنے کی ہدائت کی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :