ایف بی آر لاہور ریجنل آفسز کو ٹارگٹ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے پر مبارکباد

لارج ٹیکس یونٹ 22اور کارپورٹ ٹیکس آفس نے 42فیصد زیادہ ریونیو گروتھ ،ایف بی آر کو ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا

منگل 1 جولائی 2025 16:59

ایف بی آر لاہور ریجنل آفسز کو ٹارگٹ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے پر مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) ایف بی آرلاہور ریجنل آفسز کو ٹارگٹ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 2024-25میں ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا جبکہ ایف بی آر کے لاہور لارج ٹیکس یونٹ نے پچھلے سال 2023-24میں 1409657ملین روپے ریونیو اکٹھا اور اب چیف کمشنر سجاد تسلیم کی قیادت 2024-25میں1715647ملین ریونیو اکٹھا کرکے ریکارڈ قائم کردیا جو پچھلے سال سے 22فیصد زیادہ ہے اور کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور نے چیف کمشنر سعدیہ صدف گیلانی کی قیادت میں 42فیصد ریونیو گروتھ ممکن ہوئی ۔

گزشتہ سال 2023-24میں 190بلین اور 2024-25میں 274بلین ریونیو اکٹھا کیا گیا ہے جو پچھلے سال سے 42فیصد بنتا ہے جس پر ایف بی آر کے اعلیٰ عہدیداران نے چیف کمشنر سجاد تسلیم اور چیف کمشنر سعدیہ صدف گیلانی جن کی 22گریڈ میں ترقی ہوئی ہے انہیں مبارکباد دی ہے ۔چیف کمشنرز اور انکی ٹیم کی اعلی کارگردگی کو سراہا جا رہا ہے کیونکہ جہاں ایف بی آر کو ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا ہے وہاں لاہور میں ٹیکس ٹارگٹس سے زیادہ ریونیو گروتھ ہونا قابل تعریف اور افسران کی محنت کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :