پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی 15 روپے 23 پیسے مہنگا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

منگل 1 جولائی 2025 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 184 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کر دیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق یکم مئی سے ہوگیا۔اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 169 روپے 20 پیسے فی لیٹر تھی، وزارت خزانہ نے رات گئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔پیٹرول 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں10 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا، یاد رہے کہ حکومت ہر 15 روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :