سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیل کے ہاتھوں گرفتاری پر ہم سب کو تشویش ہے،سپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 3 اکتوبر 2025 20:01

سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیل کے ہاتھوں گرفتاری پر ہم سب کو تشویش ہے،سپیکر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیڈر نے ماضی میں جہاز گرنے کے واقعہ کے بعد ایوان کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔

(جاری ہے)

سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیل کے ہاتھوں گرفتاری پر ہم سب کو تشویش ہے۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اسد نے کہا کہ ہمارے سینیٹر مشتاق احمد خان اسرائیل کی حراست میں ہیں،حکومت بتائے اس واقعہ پر اس نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔فلسطین کے حوالے سے 20 نکات پر ایوان میں تفصیلی بحث ہونی چاہیے۔