بیٹے شہروز نے میری زندگی بدل دی، بہروز سبزواری

پورا خاندان شوبز کا حصہ بن چکا ، بیٹے نے اداکاری کے میدان میں مقام بنایا ،بہو ماڈلنگ و اداکاری کے شعبے میں سرگرم ہے، اداکار

منگل 1 جولائی 2025 17:11

بیٹے شہروز نے میری زندگی بدل دی، بہروز سبزواری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ بیٹے شہروز نے میری زندگی بدل دی۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے عورتوں پر مردوں کے حاکم ہونے سے متعلق قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ آیت اس برتری کی بات نہیں کرتی جو ظلم کی اجازت دیتی ہو، بلکہ اِس کا مطلب ہے کہ مردوں پر زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حقیقت میں مرد اور عورت کے حقوق برابر ہیں لیکن معاشرہ غلط انداز میں مردوں کو تشدد کا حق دے دیتا ہے جو اسلام میں ہرگز نہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بیٹا باپ کی ذمہ داریاں بانٹنے لگتا ہے، تو مرد کو اصل سکون ملتا ہے، اب شہروز ایک ذمہ دار انسان بن چکا ہے اور وہ میری بھرپور فکر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح میں اپنے والدین کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کرتا رہا، آج مجھے یہ سکون ہے کہ میرا بیٹا بھی انہی جذبوں سے سرشار ہے۔بہروز سبزواری نے کہا کہ میرا پورا خاندان اب شوبز کا حصہ بن چکا ہے، بیٹے شہروز سبزواری نے اداکاری کے میدان میں میرے نقش قدم پر چلتے ہوئے مقام بنایا جبکہ بہو صدف کنول ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں سرگرم ہیں۔

متعلقہ عنوان :