جوہرآباد ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے معذور افراد کی معاونت کےلیے فری وہیل چیئر کی فراہمی کی تقریب

منگل 1 جولائی 2025 17:37

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب معذور افراد کی معاونت کےلیے فری وہیل چیئر ،مصنوعی آلات وسماعت کی تقسیم کے سلسلہ میں تقریب ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال آفس جوہرآباد میں ہوئی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار،ڈاکٹر غوث خان نیازی،ملک رضوان بھا،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شبانہ اجمل،صنعت زار سے امتیاز مانگٹ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شبانہ اجمل نے کہا کہ وزیر اعلی ٰپنجاب کی جانب سے معذور افراد کی معاونت غریب دوستی کا ثبوت ہے اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے صوبے بھرمیں دھی رانی پروگرام کے تحت ہزاروں جوڑوں کی شادیاں،ہمت کارڈ،منیارٹی کارڈ و دیگر پروگرام عوام کےلیےبہترین اقدامات ہیں ۔ آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار ،سیاسی رہنماوُں ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شبانہ اجمل نے معذور افراد میں وہیل چیئرز اور مصنوعی آلات وسماعت وغیرہ تقسیم کیں۔\378