وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس

منگل 1 جولائی 2025 21:53

وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ ممبر کالونیز سیکرٹری کالونیز محکمہ جنگلات اور فشریز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ایکوا کلچر کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ ایکوا کلچر ،فش فارمز کے فروغ کیلئے اراضی لیز پر دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مظفر گڑھ میں سرکاری اراضی کی لیز بارے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ بورڈ آف ریونیو ایکوا کلچر کے فروغ کیلئے متعلقہ محکموں کو تمام تر معاونت فراہم کر رہا ہے۔ جنگلات کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے جنگلات اور شجر کاری بہت ضروری ہے۔ جنوبی پنجاب میں فش و شرمپ فارمز کے فروغ کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر ایکوا کلچر کے فروغ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :