سکھر پریس کلب میں میڈیا سائنس کی طالبات کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

منگل 1 جولائی 2025 23:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)سکھر پریس کلب میں میڈیا سائنس کی طالبات کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغازتفصیلات کے مطابق سکھر پریس کلب میں میڈیا سائنس کی طالبات کے لیے انٹرنشپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد طالبات کو صحافت کے عملی میدان سے روشناس کرانا اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنشپ کے ابتدائی روز مختلف صحافتی موضوعات پر تفصیلی لیکچرز دیے گئے، جن میں نیوز رائٹنگ، رپورٹنگ، ایڈیٹنگ، اور میڈیا کے اخلاقی اصولوں پر خصوصی زور دیا گیا۔ تربیتی سیشنز میں سینئر صحافی سحرش کھوکھر نے طالبات کی بھرپور رہنمائی کی۔سحرش کھوکھر کا کہنا تھا کہ سکھر پریس کلب کی جانب سے یہ انٹرنشپ پروگرام نوجوانوں میں صحافتی شعور اجاگر کرنے اور میڈیا کے شعبے میں ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ایک کوشش ہے جس میں مزید سیشنز میں فیلڈ ورک، نیوز کوریج اور ڈیجیٹل میڈیا کی تربیت بھی شامل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :