سول ڈیفنس آفیسر ملک غلام یسین کی غیر قانونی فیول یونٹس اور ایل پی گیس کی ریفلنگ کے خلاف کارروائی ،16 دکانیں سربمہر کردیں

منگل 1 جولائی 2025 19:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر ملک غلام یسین نے غیر قانونی فیول یونٹس اور ایل پی گیس کی ریفلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 دکانیں سربمہر کردیں۔

(جاری ہے)

گدائی،بی ڈویژن اور سٹی تھانوں میں 16 افراد کے خلاف مقدمات کےلئے استغاثے جمع کرا دئیے۔سول ڈیفنس آفیسر غلام یسین ملک نے کہا کہ غیر قانونی آئل یونٹس اور آئل ایجنسیوں اور ایل پی جی دکانوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :