Live Updates

کمشنر نصیرآباد کی زیر صدارت محکمہ انہار میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

منگل 1 جولائی 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) کمشنر نصیرآبادمعین الرحمٰن خان کی زیر صدارت محکمہ انہار میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر محکمہ انہار سرکل نصیرآباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی، ایگزیکٹو انجینئر کیرتھرکینال و ڈرینیج گل حسن کھوسہ ،ایگزیکٹوانجینئرجھل مگسی ڈویژن محمد یار مگسی، سب ڈویژنل آفیسر عبدالظاہر مینگل، سب ڈویژنل آفیسر کچھی عبدالکبیر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

محکمہ انہار کے افسران نے اپنےجاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیر آباد نے کہا کہ محکمہ انہار نصیرآباد ڈویژن میں زراعت کے فروغ کے لیے اقدامات کررہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کینالز کی تعمیر و ترقی کے لیے غیر معمولی بجٹ فراہم کیا ہے اس لیے ضروری ہے کہ سرکاری احکامات پر جاری منصوبوں کو محکمے کے معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔

کمشنر معین الرحمٰن خان نے احکامات دئیے کہ مون سون بارشوں سے قبل پٹ فیڈر کینال کیرتھرکینال اور ڈرینج سسٹم پر جاری ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل کئے جائیں کیونکہ مون سون بارشوں سے پانی کا تمام تر دباؤ انہی کینالز اور ان کی ذیلی شاخوں پر پڑتا ہے پروڈکشن کے کام پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ۔ جن علاقوں میں بندات بنائے جارہے ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے۔

کمشنر نے کہاکہ ڈرینج سسٹم کے منصوبوں پر مزید بہتری کی کافی گنجائش موجود ہے سابقہ ادوار میں ڈرینج سسٹم کے کمزور پشتوں کی وجہ سے عوام کا سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس لیے ضروری ہے کہ اس مرتبہ متوقع مون سون بارشوں سے قبل تمام جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں۔ ایگزیکٹوانجینئراپنی نگرانی میں ترقیاتی منصوبوں مکمل کروائیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :