ہری پور،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ندی نالوں اور دریاؤں سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے اجلاس کا انعقاد

منگل 1 جولائی 2025 20:30

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے سرکاری اراضی،خصوصاً ندی نالوں،نہروں اور دریاؤں پر موجود تجاوزات کے خاتمے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر ہری پور شوذب عباس کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز،ٹی ایم ایز اور محکمہ آبپاشی کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء کو ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ 04 جولائی تک ندی نالوں،ندیوں اور نہروں کی تمام حد بندی مکمل کر کے رپورٹس جمع کروائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 محرم کے بعد پیر کو ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں تمام شناخت شدہ تجاوزات کو ختم کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ یہ اقدام سرکاری اراضی کو واگزار کرانے اور تجاوزات کی روک تھام کے لیے حکومت کے عزم کا مظہر ہے۔