ذ*لیسکو کے ریٹائر ملازمین کے اعزاز میں تقریب، خدمات کو زبردست خراج تحسین

&چیف ایگزیکٹو رمضان بٹ نے پنشن پیپرز اور واجبات کے چیک تقسیم کیے، ریٹائرڈ ملازمین اثاثہ قرار ةتقریب میں ریٹائرڈ ملازمین کو عزت و احترام دیا گیا، خدمات کے تسلسل کا وعدہ دہرایا گیا، ترجمان

منگل 1 جولائی 2025 20:35

>لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ماہ جون میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ریٹائرڈ ملازمین میں پنشن پیپرز اور واجبات کے چیکس تقسیم کیے۔اپنے اختتامی خطاب میں انجینئر رمضان بٹ نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے تمام ملازمین ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ لیسکو کو دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ملازمت کے اختتام کا مطلب تعلق کا اختتام نہیں، بلکہ ہمارا رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے۔چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ لیسکو اپنے ملازمین کے ساتھ دورانِ سروس اور بعد از سروس بھی مکمل رابطے میں رہتا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈی جی ایڈمن معصومہ عادل، ڈپٹی منیجر ایڈمن اسماء امین، ترجمان لیسکو رابعہ قادر اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ڈی جی ایڈمن معصومہ عادل نے بتایا کہ یہ لیسکو کی 238ویں پنشن تقریب ہے، اور بہت جلد ایسا پلیٹ فارم متعارف کروایا جا رہا ہے جہاں ریٹائرڈ ملازمین اپنی زندگی کے تجربات، یادیں اور سیکھنے کے لمحات شیئر کر سکیں گے۔تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے دعائے صحت و خوشحالی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :