ٹ*لالہ موسیٰ ریلوے اسٹیشن پر مسافر سے ولائتی شراب کی 12 بوتلیں برآمد

ًملزم گجرات کا رہائشی سیت ہارون مسیح ہے، تھانہ ریلویز پولیس لالہ موسیٰ میں مقدمہ درج

منگل 1 جولائی 2025 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء)ریلوے پولیس لالہ موسیٰ نے ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے ولائتی شراب کی 12 بوتلیں برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق گجرات کے رہائشی سیت ہارون مسیح نامی شخص 136 ڈاؤن چناب ایکسپریس پر سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جب مشکوک حرکات پر اُسے روکا گیا۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے دوران اس کے سامان سے 12 بوتلیں ولائتی شراب برآمد ہوئیں، جس پر اُسے موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس لالہ موسیٰ میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ریلویز پولیس کے مطابق شراب کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ ریلوے نظام کو محفوظ اور قانون کے مطابق بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :