وزیر اعلی سندھ نے ڈاکٹر امجد علی آرائیں اور ڈاکٹر عبد المنان شیخ کو جی سی یو حیدرآباد میں ڈینز تعینات کر دیا

منگل 1 جولائی 2025 21:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وزیر اعلی سندھ نے ڈاکٹر امجد علی آرائیں اور ڈاکٹر عبد المنان شیخ کو جی سی یو حیدرآباد میں ڈینز تعینات کر دیا ہے، جی سی یونیورسٹی حیدرآباد میں دو ممتاز اسکالرز کو تین سال کی مدت کے لیے فکلٹیز کا ڈین مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں جو اس وقت قائم مقام وائس چانسلر کے فرائض انجام دے رہے ہیں انہیں شعبہ سوشل سائنسز فکلٹی کا ڈین تعینات کیا گیا ہے، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر عبد المنان شیخ شعبہ نیچرل سائنسز کے ڈین مقرر کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :