پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا

لاہور سے کراچی ،کوئٹہ کا کرایہ5500 سے بڑھ کر 5800 ،لاہور سے پشاور 3000 روپے سے بڑھ کر 3300 ہو گیا

منگل 1 جولائی 2025 21:25

پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا۔

(جاری ہے)

اضافے کے بعد لاہور سے کراچی کا کرایہ5500 روپے سے بڑھ کر 5800 ،لاہور سے کوئٹہ کاکرایہ5500 روپے سے بڑھ کر 5800 ہو گیا،لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ2500 روپے سے بڑھ کر 2800 ،لاہور سے ملتان 2200 روپے سے بڑھ کر 2500 ،لاہور سے بہاولپور 2500 روپے سے بڑھ کر 2800 جبکہلاہور سے پشاور 3000 روپے سے بڑھ کر 3300 ہو گیا۔