وزارت بحری امور کا بڑا فیصلہ، پورٹ قاسم پر برآمدی سامان پر پورٹ چارجز میں 50فیصد کمی

مارجنل وہارف، فوٹکو، پی آئی بی ٹی پر برآمدی سامان کیلئے رعایت کردی گئی ہے،نوٹیفکیشن جاری

منگل 1 جولائی 2025 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وزارت بحری امور نے فیصلہ کرتے ہوئے پورٹ قاسم پر برآمدی تجارتی سامان پر پورٹ چارجز میں 50فیصد کمی کردی۔

(جاری ہے)

وزارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق برآمدی اور ٹرانسشپمنٹ کنٹینرز پر وارفیج آدھی کر دی گئی، مارجنل وہارف، فوٹکو، پی آئی بی ٹی پر برآمدی سامان کیلئے رعایت کردی گئی ہے۔ڈی پی ورلڈ پر کنٹینرائزڈ کارگو کیلئے چارجز میں نرمی کی گئی ہے، خالی کنٹینرز پر چارجز میں کوئی ریایت نہیں دی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ کا مقصد تجارت کو فروغ دینا اور برآمدات میں اضافہ ہے، اطلاق منگل سے ہوگیاہے۔

متعلقہ عنوان :