لیسکو شیخوپورہ سرکل میں معمر خاتون سے بدتمیزی کرنے پر سکیورٹی گارڈ معطل،ایف آئی آر درج

بدھ 2 جولائی 2025 11:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے شیخوپورہ سرکل میں معمر خاتون سے بدتمیزی کرنے والےسکیورٹی گارڈ کو معطل کردیا گیا ہے۔ بدھ کو ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سکیورٹی گار ڈ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرادی گئی ہے اور وہ پولیس حراست میں ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ قانون شکنی اور عوام کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ تمام ڈسکوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ صارفین کے ساتھ کسی قسم کی بدسلوکی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی گارڈ کو نوکری سے برطرف کرنے کےلئے محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور پاور ڈویژن نے تین دن کے اندر انکوائری رپورٹ مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ صارفین ہمارے لئے انتہائی معزز ہیں اور پاور ڈویژن معمرخاتون اور دیگرصارفین سے اس انفرادی عمل پرمعذرت خواہ ہے۔

متعلقہ عنوان :