اے ڈی سی کولئی پالس صادق احمد کی زیر صدارت اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو سے متعلق اجلاس

بدھ 2 جولائی 2025 14:16

کولئی پالس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) کولئی پالس صادق احمد کی زیرِ صدارت اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو سے متعلق یہاں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران تجاوزات کے خاتمہ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی، مختلف علاقوں میں جاری ڈرائیو کا جائزہ لیا گیا اور تمام متعلقہ افسران کو موثر اقدامات اور بروقت کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کولئی پالس صادق احمد نے اپنی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ اوپن ڈور پالیسی کا باقاعدہ نفاذ ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر میں کر دیا گیا ہے تاکہ شہری کسی بھی وقت اپنی شکایات اور مسائل لیکر بلا روک ٹوک دفتر آ سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر شہریوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں اور عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔