ڈیزل پر لیوی کی مد میں 74روپے 51پیسے کی وصولی ‘ رپورٹ

ایک لیٹر پٹرول پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 75 روپے 52 پیسے کی وصولی کی جارہی ہے

بدھ 2 جولائی 2025 14:18

ڈیزل پر لیوی کی مد میں 74روپے 51پیسے کی وصولی ‘ رپورٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)پیٹرولیم کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا بڑا حصہ مختلف اقسام کے چارجز اور لیویز پر مشتمل ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 177 روپے 24 پیسے ہے، ایک لیٹر ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی مد میں 74روپے 51پیسے کی وصولی کی جاری ہے ، ایک لیٹر ڈیزل پر نیا ٹیکس کاربن لیوی 2روپے 50پیسے عائد کیا گیا ہے، ڈیزل فی لیٹر پر آئل مارکیٹنگ مارجن 8روپے وصول کیاجارہا ہے۔

ڈیزل پر ان لینڈ فریٹ چارجز کی مد میں 2روپے 9پیسے کی وصولی،پٹرول پمپ ڈیلرز مارجن 8 روپے 64پیسے مقررہے ۔پٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس صفر ،کاربن لیوی کی مد میں 77روپے 1پیسے کی وصولی،آئی ایس ای ایم ،او ایم سی ،ڈیلرز مارجن ملا کر 18 روپے 73 پیسے فی لیٹر وصولی جاری ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایک لیٹر پٹرول پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 75 روپے 52 پیسے کی وصولی کی جارہی ہے، ایک لیٹر پٹرول پر نیا ٹیکس کاربن لیوی 2 روپے 50 پیسے عائد کیاگیا ہے، پٹرول پر فی لیٹر ان لینڈ فریٹ چارج 6.96 روپے وصول کیا جارہا ہے،پٹرول پر فی لیٹر آئل مارکیٹنگ مارجن 7روپے 87 پیسے مقرر کیا گیا، پٹرول پمپس کا ڈیلرز مارجن فی لیٹر 8روپے 64 پیسے مقرر ہے، پٹرول پر سیلز ٹیکس صفر ،کاربن لیوی کی مد میں 78روپے 2پیسے کی وصولی اور آئی ایس ای ایم ،او ایم سی ،ڈیلرز مارجن ملا کر 23 روپے 47 پیسے فی لیٹر وصولی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :