Live Updates

آج ہماری سرزمین رو رہی ہے

سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے گلوکار عاصم اظہر میدان میں آگئے

اتوار 17 اگست 2025 11:00

آج ہماری سرزمین رو رہی ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)عاصم اظہر نے کہا: جو بکھر گیا اسے ہم سب مل کر سمیٹ سکتے ہیں سیلاب متاثرین کے لیے مدد کی اپیل۔معروف گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے مداحوں کے نام ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے متحد ہونے اور بھرپور مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر عاصم اظہر نے لکھا کہ آج ہماری سرزمین رو رہی ہے، سیلاب نہ صرف گھر اور خواب بہا لے گیا بلکہ قیمتی جانیں بھی ساتھ لے گیا۔

(جاری ہے)

گلوکار نے مزید لکھا کہ میرا دل ہر ماں، باپ اور اس بچے کے لیے غمزدہ ہے جو ناگہانی آفت کا شکار ہوئے۔ مشکل وقت میں ہمیں ایک قوم بن کر ساتھ دینا ہوگا۔انہوں نے متاثرین کو دعاں میں یاد رکھنے اور قابلِ اعتماد فلاحی اداروں کو عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو بکھر گیا، اسے ہم سب مل کر سمیٹ سکتے ہیں۔یاد رہے کہ این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں صرف خیبرپختونخوا میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب میں جاں بحق افراد کی تعداد 340 سے تجاوز کرگئی ہے۔آسمانی بجلی گرنے سے 321 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات