نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی،بجلی کی بنیادی قیمتوں میں ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ

پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کیلئے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی جس پر نیپرا نے سماعت کی تھی، نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا، لائف لائن صارفین اس ریلیف سے محروم رہیں گے

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 2 جولائی 2025 12:08

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی،بجلی کی بنیادی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02جولائی 2025)نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی،بجلی کی بنیادی قیمتوں میں ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ،فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا، لائف لائن صارفین اس ریلیف سے محروم رہیں گے،پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کیلئے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی جس پر نیپرا نے گزشتہ روز سماعت کی تھی۔

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے14 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے16پیسے فی یونٹ تک کمی ہوگی۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے نرخ 10 روپے 54 پیسے فی یونٹ جبکہ 101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 13 روپے 01 پیسہ فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گھریلوصارفین کیلئے بجل کازیادہ سیزیادہ ٹیرف48.84 سیکم ہوکر47.69 روپے ہوجائیگا۔

اسی طرح ایک سے100یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کاٹیرف1.15روپے کمی سے 10.54روپے ہوجائیگا جب کہ 01 1سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1.15 کمی سے13.01 روپے ہوجائے گا۔نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 100 یونٹ پر 22 روپے 44 پیسے فی یونٹ، 101 سے 200 یونٹ پر 28 روپے 91 پیسے فی یونٹ جبکہ 201 سے 300 یونٹ پر 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ نرخ مقرر کئے گئے ہیں، 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے ٹی او یو نان پروٹیکٹڈ صارفین 41 روپے 78 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔

نیپرا منظوری کے مطابق ماہانہ501سے600 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپے کمی سے41.62روپے ہوجائیگا۔ ماہانہ601 سے700 یونٹ کا ٹیرف1.16 روپیکمی سے42.76 روپے ہوجائیگا اور ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 1.15 روپیکمی سے 47.69 روپے ہوجائے گا۔ان ٹیکسز کوملاکرسیلب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔نیپرا کے فیصلے کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 45 روپے 43 پیسے فی یونٹ، جنرل سروسز صارفین کیلئے 43 روپے 17 پیسے فی یونٹ، صنعتی صارفین کیلئے 33 روپے 48 پیسے فی یونٹ، زرعی صارفین کیلئے 30 روپے 75 پیسے فی یونٹ اور بلک صارفین کیلئے 41 روپے 76 پیسے فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں۔

نیپرا کے مطابق قیمتوں میں کمی کا مقصد صارفین کو ریلیف دینا ہے تاہم لائف لائن صارفین کی کیٹیگری اس فیصلے کے دائرہ کار میں نہیں آئے گی۔ 

متعلقہ عنوان :