چیچہ وطنی،اسسٹنٹ کمشنر کا یوم عاشور کی انتظامی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے شہر کی بڑی امام بارگاہوں کا دورہ

بدھ 2 جولائی 2025 14:20

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنرچیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری نے یوم عاشور کی انتظامی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے شہر کی بڑی امام بارگاہوں کا دورہ کیا ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پرویز اختر بھی انکے ہمراہ تھے،خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے ذوالجناح اور تعزیہ کے جلوسوں کے مقررہ روٹس میں صفائی،سٹریٹ لائٹس اور واٹر سپلائی کے انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا ، سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے پولیس کی نفری میں اضافے اورعزاداری جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات اور رکاوٹوں کے مکمل خاتمے کویقینی بنانے کی ہدایت بھی کی،امام بارگاہوں کے منتظمین اور کمیٹیوں نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں اور امام بارگاہوں کے باہر میٹھے اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں فراہم کرنے پر تحصیل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

\378

متعلقہ عنوان :