سوات واقعہ‘ خیبرپختونخوا حکومت کا فلڈ فائٹنگ آلات خریدنے کا فیصلہ

سیلاب اور دیگر ایمرجنسی صورتحال میں اب ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، کئی سو کلو وزن اُٹھانے کی صلاحیت ہوگی

بدھ 2 جولائی 2025 16:07

سوات واقعہ‘ خیبرپختونخوا حکومت کا فلڈ فائٹنگ آلات خریدنے کا فیصلہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) سوات سیلاب کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے فلڈ فائٹنگ آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ڈرونز اور واٹر ریسکیو بوٹس شامل ہیں، سیلاب اور دیگر ایمرجنسی صورتحال میں اب ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، ڈرونز میں کئی سو کلو گرام وزن اُٹھانے کی صلاحیت ہوگی۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا محکمہ ریلیف نے 30 قیمتیں ڈرونز خریدنے کیلئے تیاری مکمل کر لی، 10 ایچ 30 ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جس میں 100 کلو گرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت ہوگی، 20 ایسے ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جو 50 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتے ہوں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی خریداری پر 406 ملین روپے کی لاگت آئے گی جس کیلئے وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو 331 ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی ہدایات کر دی، ڈرونز اور بوٹس کی فی الفور خریداری کیلئے اقدامات مکمل کر لئے گئے۔محکمہ ریلیف کے مطابق ان آلات کی خریداری کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت اقدامات کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :