گورنرخیبرپختنخوا فیصل کریم کنڈی کی ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں دھماکے کی مذمت

بدھ 2 جولائی 2025 16:50

گورنرخیبرپختنخوا فیصل کریم کنڈی کی  ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں دھماکے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں دھماکے کی مذمت کی ہے ۔بدھ کو یہاں جاری کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار سمیت دیگر افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

(جاری ہے)

گورنرنے شہدا کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دھماکہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہدا کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیگناہ افراد کا ناحق خون بہانے والے دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ۔

متعلقہ عنوان :