بریگیڈئر (ر) بابر علائوالدین کا بہاولپور چڑیا گھر کا دورہ،وائلڈ لائف سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا

بدھ 2 جولائی 2025 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سرکاری محکمہ جات اور اداروں کی نگرانی و مانیٹرنگ کیلئے جاری اقدامات کے تناظر میں چیئر پرسن وزیراعلی پنجاب ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن سرویلینس ، فیڈ بیک و مانیٹرنگ بریگیڈئر بابر علائوالدین(ریٹائرڈ ) ستار ہ امتیاز ملٹری نے بہاولپور چڑیاگھر کا تفصیلی دورہ کیا اور چڑیاگھر میں وائلڈ لائف مینجمنٹ ، صفائی اور دیکھ بھال خصوصاً گوشت خور جانوروںشیروں، ٹائیگرز اور ریچھوں کے انکلوژرز اور پنجروں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کیوریٹر بہاولپور چڑیا گھر نمرہ رشید نے انہیں جملہ امور پر تفصیلی بریف کیا۔اس موقع پر چیئر پرسن نے کہا کہ جانوروں کی بقا و تحفظ کے پیش نظر ضروری ہے کہ ان کی تمام انواع کی مناسب جوڑا بندی کرکے زیادہ سے زیادہ بریڈنگ کی جائے ۔انہوں نے چڑیاگھر کے تمام انتظامات،لانز کی صفائی ستھرائی ، دیکھ بھال ،سیاحوں کیلئے پینے کے پانی کی سہولت اور بیٹھنے کی سہولیات کو سراہا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وائلڈلائف ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا مقصد پورا کرنے کیلئے ضرور ی ہے کہ ہم جنگلی جانوروں کی فلاح و بہبود ،بہتر افزائش نسل اور تمام انواع کو متحرک اور صحت مند رکھنے کیلئے ان پر بھر پور توجہ دیں ۔

متعلقہ عنوان :