علامہ علی نقی نقوی سپرد خاک ، نماز جنازہ میں دینی وسماجی شخصیات کی شرکت

بدھ 2 جولائی 2025 17:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) جامع المنتظر کے سینئر مدرس علامہ علی نقی نقوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ علی مسجد جامع المنتظر ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی۔علامہ فیاض حسین نقوی نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں مولانا بختیار الحسن سبزواری، سابق وفاقی وزیر تعلیم منیر حسین گیلانی ،مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی، ڈاکٹر شبیر سبزواری ، مولانا انیس خان اور حسنین جعفر زیدی کے علاہ سیاسی و سماجی شخصیات سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ علامہ علی نقی نقوی گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے ۔ مرحوم طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے ۔

متعلقہ عنوان :