پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز

ابتدائی مرحلے میں سروس گلبرگ، شادمان، جیل روڈ، مال روڈ، جی او آر اور گارڈن ٹاؤن کے شہریوں کو دستیاب

بدھ 2 جولائی 2025 18:15

پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے فلاور شاپ پر پھولوں کے تحائف کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز کر دیا ۔ یہ سہولت لاہور میں اپنی نوعیت کی پہلی سرکاری ہوم ڈیلیوری سروس ہے جو قدرتی تازہ پھولوں پر مشتمل گلدستے شہریوں کو ان کے دروازے تک پہنچائے گی۔

(جاری ہے)

ابتدائی مرحلے میں یہ سروس گلبرگ، شادمان، جیل روڈ، مال روڈ، جی او آر اور گارڈن ٹاؤن کے شہریوں کو دستیاب ہے۔ مستقبل قریب میں اس سروس کا دائرہ کار مرحلہ وار پورے لاہور تک بڑھا دیا جائے گا۔ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد کا کہنا ہے کہ پھولوں کی ہوم ڈیلیوری شہریوں کے لیے ایک منفرد سہولت ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو جذبات کے اظہار کا خوبصورت اور آسان ذریعہ فراہم کرنا ہے، شہری صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک پی ایچ اے کی فلاور شاپ سے آرڈر بک کروا سکتے ہیں۔ شہری پی ایچ اے فلاور شاپ کے رابطہ نمبر 03286644460 پر کال کر کے آرڈر بک کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :