پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی

بدھ 2 جولائی 2025 18:53

پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1198ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں585افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔785معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونی والی ایمرجنسی کالزکے مطابق ان ٹریفک حادثات میں756ڈرائیوز،71کم عمرڈرائیور،469مسافراور154پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ224ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت276متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد70حادثات میں75متاثرین کے ساتھ دوسر ے ، ملتان67 حادثات میں68متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1379متاثرین میں1115مرد اور264خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں217فراد کی اوسط عمر18سال سے کم786افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ376زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1143موٹرسائیکلز،72آٹورکشے،117کاریں،30وین،09مسافر بسیں،34ٹرک اور103دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔