باجوڑ بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی

ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کردیا

بدھ 2 جولائی 2025 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب بم دھماکہ میں اسسٹنٹ کمشنر ناؤگئی، تحصیل دار نواگئی، دو پولیس اہل کاروں سمیت 5 افراد جاح بحق جب کہ 16 شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے پولیس کے سب انسپکٹر نور حکیم مزید علاج کیلئے پشاور منتقل کئے جارہے تھے کہ راستے میں ہی چل بسے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق الخوارج نے اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل اسماعیل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ موقع سے تمام ضروری ثبوت اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی ڈی ٹیمز جائے حادثہ پر موجود ہیں اور دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلومات کی جارہی ہیں۔